• news

انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس  انعام غنی نے چارج سنبھال لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس میں نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور کا دورہ کیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور آمد پر ڈپٹی جنرل منیجر پاکستان ریلوے فرمان غنی نے آئی جی ریلوے پولیس کو خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ چیف ایگزیکٹوافسرپاکستان ریلوے نثار احمد میمن کے دفتر میں انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس انعام غنی نے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن