چالان کرنے پر ہاتھا پائی‘ وارڈن نے سر پھوڑ دیا‘ معطل
لاہور (نامہ نگار) ٹریفک وارڈن اقبال نے لال پل یوٹرن پر موٹرسائیکل سوار کو ون وے کی خلاف ورزی پر روکا اور چالان کے دوران بحث کرنے پر وارڈن اقبال اور شہری کے درمیان ہاتھ پائی ہوگئی۔ وارڈن نے فیضان کو تشدد کر کے اس کا سر پھاڑ دیا۔ سی ٹی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن اقبال کو معطل کر کے ڈی ایس پی ٹریفک کو انکوائری کا حکم دے دیا۔