• news

چیئرمین سینٹ نے عمرہ   کر لیا‘ آج وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری دینگے 

جدہ، مکہ مکرمہ+ اسلام آباد (امیر محمد خان +ممتاز بڈانی+ نیوز رپورٹر) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے عمرہ ادا کر لیا۔ انکے ہمراہ سینٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔ قونصل جنرل جدہ خالد مجید شوریٰ‘ سعودی عرب کے ارکان چیف آف پروٹوکول نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ عمرہ اور حرم پاک میں عبادات کے بعد آج جمعہ کو مدینۃ المنورہ جائیں گے جہاں وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری اور مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن