• news

بیگم کلثوم نواز کی تیسری برسی آج منائی جائے گی ، مرکزی تقریب جاتی امرا میں ہو گی

لاہور+ رائیونڈ (لیڈی رپورٹر+ مہر عدنان چودھری) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کی تیسری برسی آج 11 ستمبر کو منائی جارہی ہے۔ وہ تین برس قبل11 ستمبر 2018 کو 68 برس کی عمر میں لندن کے ہسپتال میںکینسر کے عارضہ کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ وہ 1999 سے 2002 تک مسلم لیگ ن کی صدر اور تین بار1990تا 1993، 1997 تا 1999اور 2013 تا 2017 پاکستان کی خاتون اول بھی رہیں۔ بیگم کلثوم نواز 29 مارچ 1950 کو لاہور میںپیدا ہوئیں۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی مرکزی تقریب جاتی امرا میں ہو گی جس میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ انکی برسی کے موقع پر کرونا خدشات و کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے پیش نظر شعبہ خواتین لاہورکی صدر شائستہ پرویز ملک نے خواتین کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام عہدیداران، کارکنان و ایم پی ایز اپنے اپنے صوبائی حلقوں میں اپنی تنظیمی ممبران کے ہمراہ ایصال ثواب کیلئے اپنے گھروں و دفاتر میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن