عمر شریف شدید بیمار، وزیراعظم سے بیرون ملک علاج کی اپیل: پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع
لاہور+ کراچی (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین سینئر اداکار عمر شریف شدیدی بیمار نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اداکار عمر شریف کے بیرون ملک بہتر علاج کرانے کے مطالبے کی قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ جمع کرا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے، انہیں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ کا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے، آ پ کو باہر ملک میں جا کر علاج کروانا چاہیے۔