پاکستان کیخلاف اچھا پرفارم کرینگے : ٹام لاتھم
لاہور(سپورٹس ڈیسک )میچ کے اختتام پر ٹام لاتھم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیل خوشی ہوئی ۔ہم نے اچھا اختتام کیا ہے ۔ پہلے میچز کی غلطیوں سے سیکھا اور پرفارم کیا ہے ۔اوپنرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جس کی بدولت اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے ۔ بائولرز نے سیریز میں عمدہ بائولنگ کرائی ۔میچ جیتنے کے بعد حوصلے بلند ہیں اور پاکستان کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے ۔