راشد خان کا استعفیٰ منظور، نبی عیسیٰ خیل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
لاہور (سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا،ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا۔افغان طالبان کا کہنا ہے کہ نجیب اللہ زدران کو افغان کرکٹ ٹی 20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان نے گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کیلئے سکواڈ کے اعلان کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ایونٹ کیلئے کپتان مقرر کیا تھا۔