بنگلہ دیشی آئی سی سی امپائر نادر شاہ انتقال کرگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کے کرکٹ امپائر نادر شاہ انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 57سال تھی ۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ آئی سی سی پینل امپائرز کا بھی حصہ تھے ۔ انہوں نے چھ ٹیسٹ ‘تریسٹھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے ۔ انہو ں نے بطور امپائر 2006ء میں کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔