• news

 سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کو سپرد خاک کردیا گیا

پشاور (آئی این پی ) سینئر صحافی تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کے جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن