• news

مانانوالہ: جائیداد کا تنازعہ‘ بدبخت نے والد‘ سوتیلی ماں کو قتل کر دیا 

مانانوالہ/  شیخوپورہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جائیداد کے تنازعہ اور گھریلو رنجش پر مشتعل  بدبخت نوجوان نے بہیمانہ تشدد کر کے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں تانی چک میں نوجوان فہد اقبال کی جائیداد کی تقسیم اور دوسری بیوی کو طلاق نہ دینے پر اپنے حقیقی والد سلامت کے ساتھ اکثر تو تکرار رہتی تھی۔  گزشتہ روز جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر اس نے ڈنڈوں کے پے در پے وار کر کے  والد سلامت اور سوتیلی ماں کشور فاطمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود تھانے  پیش ہو گیا۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور مقتولہ کشور فاطمہ کے بھائی اعجاز علی  کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دوہرے قتل کی واردات پر علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن