• news

سندھ حکومت ناکام‘ پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن جیتے گی: فواد چودھری 

کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو الیکشن جیت جائے وہ شفاف اور جس میں ہار جائے اس پر دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔ ہفتہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ آغا خان ہسپتال میں معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر شریف سٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں۔ حکومت کے علاج معالجے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ سندھ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مطابق روشن‘ پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان ہی ہمارا مقصد ہے۔ آج ہمارے مسائل کی بڑی وجہ ان تعلیمات سے دوری ہے۔ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسوہ پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے برطانوی حکومت پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آئے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دنیا کو مشورہ ہے افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ دنیا کی اجتماعی کوششوں سے ہی ہم افغانستان میں استحکام لا سکتے ہیں۔ جو دنیا کے امن اور افغانستان میں انتظامی سٹرکچر کے لئے نہایت ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے ایجنسی پرسینا لیٹینا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج نائن الیون، نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے بدترین واقعہ کی برسی کا دن ہے۔ افغانستان کی کہانی20 سال پرانی نہیں بلکہ یہ40  سال پرانی ہے۔ ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان میں اتھارٹیز کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن