• news

ووٹنگ مشین پر حکومت اور اپوزیشن معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر 

اسلام آباد(محمدرضوان ملک )الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی ،معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے،فریقین میں سے کوئی بھی لچک دکھانے کو تیار نہیں، ذرائع کے مطابق  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر معالات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں  اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے آنے والے انتخابات میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہر صورت استعمال کیا جائے گا۔حکومت کسی بھی صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر انتخابات کرانے پر تیار نہیں جبکہ اپوزیشن  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ساتھ انتخابات میں جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے خاتمے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کا  کہنا  ہے کہ حکومت کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لئے وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندی کر کے دوبارہ عوام پر مسلط ہونا چاہتی ہے۔ بدقسمتی سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین سالوں کے دوران کبھی بھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم نہیں ہوسکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن