• news

برطانیہ میں فراڈ کرنیوالے 2 ملزموں‘ اہلخانہ کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزموں کی 50ارب کی جائیدادیں منجمد کر دیں،  نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کر دئیے ، ان میں اسلام آباد کے پوش علاقوں میں 11 بنگلے، ترنول، بھڈانہ اور تمیر میں 650کنال اراضی‘ اٹک، فتح جھنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10ہزار کنال اراضی بھی شامل ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا، احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم نثار افضل اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن