• news

یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان ، گھی آئل 97 روپے کلو تک مہنگا 

لاہور ( کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا، گھی 96 روپے فی کلو تک مہنگا ہو گیا، کوکنگ آئل کے نرخوں میں 97 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگائی کا ریلاآ گیا، مختلف اشیاء  کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لٹر ہوگئی۔ ٹی وائٹل کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے، فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا، ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی، چلی، گارلک کی قیمتوں میں بھی اضافہ صابن، ٹی مکس، کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن