• news

2023 ء الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ، پھر حکومتی اعلان، ایم کیو ایم کا خیر مقدم 

کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 2023ء کے الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہونگے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد سمری مشترکہ مفادات کو نسل کو ارسال کی جائے گی، 2023 کے اوائل میں مردم شماری مکمل کرنے کا ہدف ہے اور اس کے بعد حلقہ بندیاں کی جائیں گی، 2023 کے الیکشن نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے۔عمران خان 2023 میں پہلے شخص ہوں گے جو متواتر دوسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ بڑے منصوبوں کے لئے منصوبہ بندی کرنے میں وقت لگتا ہے لیکن اب زمین پر کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، گلیاں، نالے، سڑکیں بنانا وفاق کی ذمہ داری نہیں لیکن کراچی کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے وفاق نے اس کے لئے 21 ارب روپے مختص کیے ہیں، بڑے منصوبوں کے علاوہ وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے یہ چھوٹے چھوٹے کام بھی کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وفاقی برائے بحری امور علی زیدی کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پورٹ ہائوس میں کراچی پیکج کے تحت وفاقی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امید ہے کہ اگلے اتوار تک گرین لائن کی 40 بسیں کراچی پہنچ جائے گی اور باقی 40 بسیں اکتوبر کی آ خر تک پہنچ جائے گی، نومبر میں گرین لائن کا آغازکردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صفائی کے دوران 11 لاکھ ٹن کچرا ٹھایا جائے گا ۔ سیوریج کا نظام بھی ڈالا جارہا ہے، پیدل چلنے والوں کے لئے راستے، سڑکیں اور انڈر پاسز بھی بنائیں جارہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ اس کیلئے 34.5 ارب روپے فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ لیاری اور ملیر میں بھی کام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے ناجائزتجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بتایا کہ محمود آباد میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کا کام 100 فیصد مکمل ہوگیا ہے جبکہ گجرنالے میں 97 اور اورنگی میں 86 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شہر کے حالیہ تیز بارشوں کے باوجود ان علاقوں میں پانی کھڑا نہیں ہوا۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ کہا کرتے تھے کہ کراچی سرکلرریلوے کا منصوبہ نہیں بن سکتا لیکن یہ ہم کرکے دکھائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ کراچی پورٹ سے پیپری تک55 کلومیٹر فریٹ کوریڈورٹریک تعمیر کیا جائے گا اور یہ ٹریک مرکزی ٹریک کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔ اسد عمرنے کہا کہ پانی کراچی کا بڑا مسئلہ ہے۔ شہر میں پانی کی تقسیم صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت وفاق نے 7 ارب روپے کراچی کے شہریوں تک پہنچائے ہیں اور پورے صوبے میں 65 ارب روپے پہنچائے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت تک وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں تک 10 ارب روپے سے زائد کی ویکسین فراہم کرچکی ہے۔ ہر تین ماہ بعد مشترکہ مفادات کونسل کو پیش رفت سے آگاہ کیا کریں گے ۔دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے 2023 میں مردم شماری کے اعلان کو اپنی کامیابی قرار دیدیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کہنے پر تحریک انصاف کے مردم شماری کرانے کی منظوری دی یقینی بنایا جائے کسی کی ایماء پر شہریوں کی گنتی میں تبدیلی نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن