• news

انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز  میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

گوجرانوالہ+ روم ( نمائندہ خصوصی / نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے  بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈیل جیت لیا۔ انعام بٹ نے  یونان میں ہونے والے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دی۔ تین منٹ کی فائٹ میں مقابلہ 2۔2  پوائنٹس سے برابر رہا اور آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر وہ فاتح قرار پائے۔ خیال رہے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا تیسرا ایونٹ یونان میں کیٹرینی بیچ پر جمعے کو شروع ہوا تھا، 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں شامل پاکستان کے انعام بٹ نے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسو کو شکست دی تھی اور دوسرے مقابلے میں انہوں نے لندن اولمپکس کے برانز میڈلسٹ جارجیا کے داتو مارساگشولی کو ہرایا تھا، سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو 1۔3 سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن