میجر عزیز بھٹی کی آج برسی‘ قوم سلام کرتی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پوری قوم میجر عزیز بھٹی شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی مثالی قیادت نے بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میجر عزیز بھٹی شہید نے لاہور پر دشمن کے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔ ان کا کارنامہ ملکی دفاع کی ترغیب دیتا ہے۔ قوم 1965ء کی جنگ میں میجر عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی کا احترام کرتی ہے۔ عزیز بھٹی شہید، برسی