ناانصافی‘ غربت‘ کرپشن معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ: چیئرمین نیب
اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں ادارے کی 4 سال میں کارکردگی شاندار رہی۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ ناانصافی‘ غربت‘ کرپشن‘ معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نیب آگاہی‘ تدارک اور عملداری کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔