وفاقی وزیر آبی ذخائر مونس الٰہی کی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الٰہی نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا، بلاول بھٹو نے چوہدری پرویز الہی کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے صوبہ سندھ میں پانی کی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔