پاکستان‘ ترکی‘ آذربائیجان کی انسداد دہشتگردی مشقیں شروع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تین ملکی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئی۔تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا مشقوں کا مقصد دہشتگردی کیخلاف صلاحیتیں بڑھانا ہے۔ فوجی مشقیں11سے 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ پاکستان‘ ترکی اور آذربائیجان کی فورسز مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔