مہمان کر کٹرز کی آج سے پر یکٹس شروع ، پاکستان مضبوط ٹیم، مقابلہ اچھا ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی تیاریاں کرنے والے قومی کرکٹرزنے گزشتہ روز راولپنڈی میں آرام کیا ، مہمان کیویز کرونا ٹیسٹنگ منفی آگئی ہے جس کے بعد وہ آج سے ٹریننگ میں اِن سیشن ہوں گے۔پنڈی میں سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج منفی ائے ہیں۔ اعلان کردہ میچ آفیشلزکے کروناٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔کورونا ٹیسٹنگ منفی آنے پر دونوں ٹیمیں آج شام ساڑھے 4 بجے پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریںگی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹرسکواڈ میچ شیڈول ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہی شروع ہو گی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے ۔ یہاں کنڈیشنز کھیل کیلئے بہت اچھی ثابت ہونگی ۔کافی عرصہ بعد پاکستان آمد ہوئی ہے ۔ کھلاڑی بڑے پر جوش ہیں اور یہاں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں ۔ یہاں کی کنڈیشنز نئی ہیں اور ہم ایک مضبوط ٹیم پاکستان کیخلاف کھیلنے آئے ہیں ۔ پاکستان ہوم کنڈیشنز پر بہت مضبوط ٹیم ہے ۔ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش میں کھیل کر تجربہ حاصل کیا جو شاندار ہے ۔ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور مختلف کنڈیشنز سے گزرے ہیں خاص طور پر وہ متحدہ عرب امارات میں کھیل چکے ہیں ‘ان کا تجربہ دیگر خطوں میں بھی کھیلنے کا ہے ۔ کھلاڑیوں کے درمیان کافی ہم آہنگی ہے اور امید ہے کہ وہ امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا ہے جس سے بہت زیادہ خوش ہیں ‘پاکستان ایک مضبوط سائید ہے ۔ ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ پاکستان میں کئی مرتبہ کھیل چکا ہوں ۔میرے خیال میں پاکستان کے شائقین اور کھلاڑی بہت عظیم ہیں۔ سٹیڈیم میں کچھ شائقین بھی آئیں گے تو سب کھیل کے دوران بڑے پرجوش ہونگے ۔ بابر اعظم ایک بڑا کھلاڑی ہے ۔ ٹیم کو دیکھا جائے تو مقابلہ بہت اچھا ہوگا۔ گزشتہ چند سال کو دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم میں بہت اچھے فاسٹ بائولرز آئے ہیں ۔امید ہے کہ میچز بڑے شاندار ہونگے ۔ یہاں کے کھانے بڑے لذیذ ہیں ان سے بھی لطف اٹھائیں گے ۔ کھانوں کا بہت سن رکھا ہے ضرور کھائیں گے ۔ ہماری ٹیم میں بہت سے ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے بر صغیر کی کنڈیشنز پر نہیں کھیلا ‘وہ یہاں کھیل کرتجربہ حاصل کریں گے ۔