نوجوان ریاضی دان نے دائرے کا محیط معلوم کرنے کا نیا کلیہ د ر یافت کرلیا
اسلام آباد (رپورٹ:فیصل عرفان )تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریاضی دان نے دائرے(circle) کا محیط(circumference) معلوم کرنے کا نیا کلیہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،مقامی کالج میں 2019ء سے بطور ریاضی کے استاد تعینات محمد فہدطارق نے نوائے وقت سے گفتگو میں اپنی دریافت کے بارے میں بتایا کہ پرانے فارمولے(c=2^r) میں رداس (radius)کا معلوم ہونا ضروری تھا،اس کے بغیر دائرے کا محیط معلوم نہیں کیا جاسکتا تھا ،میرے دریافت کردہ فارمولے کے تحت رداس معلوم ہونا ضروری نہیں ، نئے فارمولے میں صرف دائرے کا مرکزمعلوم ہونا چاہیے ،اس مرکز سے ہم کم از کم فاصلے کا ایک زاویہ بنائیں گے اور اس کے ذریعے پورے دائرے کا محیط دریافت کر لیں گے ،انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی اس تحقیق کو محفوظ بنانے کے لیے کاپی رائٹ کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا ہے،جونہی کاپی رائٹس حاصل ہونگے میں ایک بڑی تقریب میں ماہرین ،میڈیا اور عوامی حلقوں کو اپنی اس دریافت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دوں گا،محمد فہدطارق 16اکتوبر1989ء کو موہڑہ بابا فتح داخلی یونین کونسل سکھو میں طارق محمود کے گھر پیدا ہوئے ،طارق محمود 35سال سے مسقط میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں،فہد طارق کے دادا چوہدری محمد ایاز پنجاب پولیس سے انسپکٹر ریٹائرڈ اور 2005میں یونین کونسل سکھو سے ناظم منتخب ہوچکے ہیں،فہد طارق نے یوسف پبلک سکول سکھو سے پرائمری پاس کی،کیڈٹ کالج ججہ سے2006ء میں1050میں سے 930نمبر لے کر تحصیل گوجرخان میں ٹاپ کیا،502ماڈل کالج لالہ زار راولپنڈی سے 2009ء میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ کی ،طویل وقفے کے بعد 2018ء میں گوجر خان کے ایک نجی کالج(الحاق شدہ سرگودہا یونیورسٹی)سے ڈبل میتھ فزکس میں بی ایس سی کی ،2019ء ریاضی کے استاد بھرتی ہوگئے ،آج کل ورچوئل یویورسٹی سے ایم ایس سی میتھ کر ر ہے ہیں۔