• news

اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھے بغیر مسترد کردیا: فرخ حبیب

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھے بغیر مسترد کردیا حالانکہ یہ مشین ٹھپہ مافیا کا بہترین متبادل ہے۔ لیکن چونکہ اپوزیشن شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات پر تعاون نہیں کررہی لہٰذا وہ مریم، بلاول، شہباز سے پوچھتے ہیں کہ اگر ان کے پاس شفاف الیکشن کیلئے اس کے علاوہ کوئی متبادل حل موجود ہے تو بتائیں۔الیکشن کمشن کو چاہیے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اتوار کی دوپہر سبزی منڈی فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ  اگر کسی کو  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں کوئی تحفظات ہیں تو اسے مل بیٹھ کر دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کل تک آر ٹی ایس کا الزام عائد کرتے تھے انہیں چاہیے کہ وہ جلسے جلوسوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آئیں اور مل بیٹھ کر بات کریں جبکہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں مزید امپروومنٹ لانے کے ضمن میں ان کی مثبت تجاویز پرعمل کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن