• news

ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں خاتون مبینہ غلط انجکشن  سے  جاں بحق 

خانیوال (خبرنگار) خاتون ایمرجنسی وارڈ میں غلط انجکشن لگنے کے باعث دم توڑ گئی،ورثا کا احتجاج، تفصیل کے مطابق گزشتہ رات شام کے وقت سات بچوں کی ماں ثریا بی بی معمولی بخار کے باعث دوائی لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کی ایمرجنسی وارڈ میں آئی جہاں پر مبینہ طور پر اس کو غلط انجکشن لگا دیا گیا جس کے باعث  وہ جاں بحق ہو گئی۔ اس موقع پر ثریا بی بی کے ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہنگامہ آرائی کی کشیدہ صورت حال دیکھ کر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا تمام عملہ غائب ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع نے الزامات کی تردید کی۔ دوسری جانبڈی سی نے سی او ہیلتھ سے رپورٹ مانگ لی جبکہ انفارمیشن آفیسر کی جانب سے وائرل کی گئی تحریری سلپ کے مطابق ورثا نے تحریری لکھ دیا کہ انہیں ہسپتال عملہ سے کوئی شکایت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن