• news

9/11واقعہ کے 20 سال بعد بھی دہشت گردی بڑا خطرہ، ماہر دفاعی امور

لندن (شِنہوا) دفاعی  اور انٹیلی جنس اْمور کے ایک ماہر نے امریکہ پر دہشت گردوں کے بدترین حملے کے بیس سال بعد  بھی ہوائی جہازوں پر مزید بموں اور دہشت گردی کی سَفاکیت میں لوگوں کی  ہلاکتوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔  بکنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر انتھونی گلیز نے  ایک انٹرویو میں بتایا نائن الیون حملے کے تناظرمیں افغانستان میں امریکی  زیرقیادت فوجی کارروائی کے آغاز  کے 20 سال بعد بھی مغربی اور مشرقی دونوں ممالک  کے لیے دہشت گردی بدستور  ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں نے افغانستان میں جو کچھ کیا وہ اْن کی اپنی اصطلاح میں  ایک کامیابی  نہیں تھی۔ گلیز کا خیال ہے 2001 میں نیویارک کے  جڑواں  ٹاورز پر حملہ اور اس کے ساتھ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے فتح، دونوں  امریکہ کی انٹیلی جنس کی بڑے پیمانے  پر ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن