• news

معروف براڈکاسٹر ‘کالم نگار  عظیم سرور انتقال کرگئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے۔ان کی عمر 78سال تھی، وہ کچھ دنوں سے کراچی میں زیر علاج تھے، اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائیگی۔ عظیم سرور نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں خدمات کا آغاز کیا۔

ای پیپر-دی نیشن