• news

شوگر ملز سے مارکیٹ کمیٹی فیس وصولی کیخلاف درخواستیں جسٹس جواد حسن کو بھجوانے کی سفارش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین سمیت شوگر ملوں سے مارکیٹ کمیٹی فیس وصولی کیخلاف درخواستیں جسٹس جواد حسن کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ عدالت کے روبرو وکیل درخواستگزار نے موقف اختیار کہ جسٹس جواد حسن پہلے بھی ایسی نوعیت کے کیسز کی سماعت کر چکے، مناسب یہی ہے کہ یہ درخواستیں بھی جسٹس جواد حسن کو بھجوائی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن