• news

قا بض فوج کی ریاستی  دہشتگردی جاری، ایک اور نو جوان شہید

 سری نگر(کے پی آئی)بھارتی  فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پیر کے روزضلع راجوری میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے منجکوٹ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ پولیس کے مطابق منجکوٹ کے جنگلاتی علاقے میںبھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک جھڑپ شروع ہوئی۔  آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا تھا۔ کمار نامی فو جی ضلع کے گاں Barote میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہوا۔ دوسری جانب  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کے خلاف 24 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے ہیڈ کواٹر کے سامنے مظاہرہ  کیا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ کے زیر انتظام اس مظاہرے میں پورپ  کے  مختلف علاقوں سے کشمیری تارکین وطن شرکت کریں گے ۔تحریک کشمیر یورپ نے اعلان کیا ہے کہ  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کا 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں خطاب کے موقع پر یورپ بھر میں  بھر پور احتجاج  کیا جائے۔تحریک کشمیر یورپ کے زیر انتظام  قائد تحریک آزادی کشمیر شہید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات پر انہیں خراج  عقیدت پیش کیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن