• news

ر میز راجہ چیئر مین پی سی بی منتخب: ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے میتھیو ہیڈن ، وونن کو چ مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے۔ وہ 3 برس رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوا۔ یہ اجلاس پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی زیر صدارت ہوا۔ بی او جی  سے خطاب کرتے رمیز راجہ نے کہا ’’میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا اور میں آپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ تاکہ ہم پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر مضبوط کریں اور پروان چڑھائیں‘‘ میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اس سوچ ثقافت اور نظریے کو متعارف کروانا ہے کہ جس نے کبھی پاکستان کو کرکٹ  کی سب سے خطرناک ٹیم بنا دیا تھا۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بار پھر غیر ملکی کوچ مقرر کر دیئے گئے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیوہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈرز سے معاہدہ کر لیا گیا۔ 49 سالہ میتھیوہیڈن ہیڈ کوچ ہوں گے۔  کوچنگ تجربے سے محروم میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈرز سے پہلے رچرڈ پائی بس‘ جیف لاسن‘ آنجہانی باب وولمر‘ ڈیووٹمورا اور مکی آرتھر بطور غیر ملکی کوچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خدمات دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن