• news

افغا نستان: امر صالح کے گھر سے 6.5ملین ڈالر بر آمد، مین با لکل ٹھیک ہوں ، ملا برادر کا پیغام

کابل (نوائے وقت رپورٹ) سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے 6.5 ملین ڈالر برآمد کر لئے گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق امر اللہ صالح کے گھر سے سونے کی 18 اینٹیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ افغان رہنما احمد اللہ  متقی  نے امراللہ صالح کے گھر سے رقم برآمدگی کی تصدیق کی۔ قطری وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر نائب وزیراعظم ملا برادر کی عدم موجودگی پر ان کے قتل یا زخمی ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے موت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق اپنے آڈیو پیغام میں ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ میرے زخمی یا موت کی خبریں بے بنیاد افواہ ہیں اور یہ خبریں دشمن کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں افغانستان میں موجود ہوں اور مختلف شہروں کے دورے پر ہوں۔ بعد ازاں طالبان کی جانب سے چند ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر قندھار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ قائم مقام وزیر تعلیم شیخ عبدالباقی حقانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کچھ مضامین جو اسلام کی شریعت کے برعکس ہیں انہیں اعلیٰ تعلیمی نصاب سے خارج کردیا جائے گا۔ نصاب میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تیاری مکمل ہو جائے گی تو سرکاری یونیورسٹیاں کھولنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن