• news

حکومت کا لا  قا نون پاس کرنے کی ہمت نہ ہونے دینگے: شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت ر پورٹ) شہبازشریف نے اسلام آباد میں میڈیا کے مجوزہ قانون کیخلاف صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون کا مسودہ ابھی تک نہیں لے کر آئی۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ حکومت ایسا کالا قانون لانے سے باز رہے۔ میڈیا نے اپنی آزادی کیلئے خود جنگ لڑی ہے۔ میڈیا سے یہ آزادی کوئی نہیں چھین سکتا نہ چھیننے دیں گے۔ ہم نے پارلیمان  میں صحافیوں کیلئے بھرپور احتجاج کیا۔ واک آؤٹ کیا‘ نعرے لگائے۔ جب تک کالے قانون کو دفن نہیں کیا جا تا آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ کالا قانون پاس کرنے کی نہ حکومت کی ہمت ہے نہ ہم  ہونے دیں گے۔ حکومت صحافیوں کے خلاف کالے قانون کے نفاذ سے باز رہے۔

ای پیپر-دی نیشن