کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف بے مثال جدو جہدکی:عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک نڈر اور دلیر خاتون تھیں جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں آمریت کے خلاف بے مثال جدو جہدکر کے اپنا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھوالیا،اپنے مرکزی دفتر میں ن لیگی کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جب جمہوری پر شب خون مارا گیا تو بیگم کلثوم نواز جمہوریت کی ایک جرات مند پکار اور آمریت کے خلاف عوام کی للکار ثابت ہوئیں،اپنی جرات و بہادری اور فہم وبصیرت کی بدولت انہیں قومی تاریخ میں منفرد مقام حاصل ہواسیاست سے عملی طور پر دور رہنے والی بیگم کلثوم نواز مشکل کی گھڑی میں جرات اور بہادری سے عوام میں آئیں اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آخری وقت تک مشکلات اور مصائب کا سامنا کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں،اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔