ن لیگ کو غلط فیصلوں سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں برتری نہ ملی :زبیر چیمہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پی پی 53کے رہنما چوہدری زبیر چیمہ آف ٹھٹھہ داد نے اپنے بیان میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیرا شوٹر کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں غلط فیصلوں کے باعث مسلم لیگ ن برتری حاصل نہ کر سکی گوجرانوالہ کل بھی ن لیگ کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی ن لیگ کا گڑھ رہے گا پیرا شوٹرز کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا حق نہیں کھانے دیں گے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ورکرز کو نظر انداز کر کے انویسٹر کو ٹکٹ دینے والے پیرا شوٹر ز کے خلاف فوری ایکشن لیں کیونکہ ان کے ٹکٹو ں کی تقسیم میں غلط فیصلے نے پارٹی کو سخت نقصا ن پہنچایا جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں اب بھی راج کرتی ہے لیکن گوجرانوالہ میں پیرا شوٹرز نے اپنی من مانیاں کرتے ہوئے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی، آئندہ ان کے غلط فیصلوں کے خلاف پارٹی کو سخت ایکشن لینا ہو گا پی پی 53میں پارٹی صدر بھی پیرا شوٹر ہے اور ممبر صوبائی اسمبلی بھی ۔