مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں: طاہر مجید
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہمیںملک کے اجتماعی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہوگا مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور وہاں پر بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، اس وقت مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت اسلام اور پاکستان کا ازالی دشمن ہے لہذاٰ تمام مسلمان حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ بھارت اور اسرائیل سمیت ان تمام ممالک کی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنائیں ۔