مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کے استحکام کیلئے جدوجہد کی:حسن سردار
اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی وائس چیئرمین میجر (ر) حسن سردار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی ‘ بالادستی اور استحکام کیلئے جدوجہد کی ہے ، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، پارٹی قائد نے عوامی خدمت آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت کا علم اٹھایا جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے ، مسلم لیگ ( ن) کو طے شدہ منصوبے کے تحت دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہماری قیادت نے کبھی اداروں میں ٹکرائو کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسا کرنا ممکن ہے۔