• news

موجودہ حکومت کے خاتمہ تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے:شہباز احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی امیدوارو ں کی شاندار فتح حکومت سے عوام کے بیزار آنے اور نواز لیگ پر بھرپور اعتماد کا برملا اظہار ہے حکمرانوں کو سمجھ جانا چاہئے کہ ان کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری شہباز احمد اور چوہدری کامران علی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیںگیس، بجلی کا بحران بدستور جاری ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں آئے روز کا اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا حصہ ہے، جب تک موجودہ حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ثابت ہوئی ہے اور اس نے سوائے عوام کی تکلیف میں اضافے کے اب تک کچھ نہیں کیا ہے بلکہ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں نے اس کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کردی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن