• news

جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ، دیگر  سیکر ٹر ی با اختیار ہو نگے، نو ٹیفکیشن جاری

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری بااختیار ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریز بھی بااختیار ہوں گے۔ خیال رہے کہ کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011ء میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔ رولز آف بزنس کے تحت 16 محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن