• news

ڈالر کی قیمت بڑ ھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا: شہباز شر یف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف سے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورتی عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن