• news

پٹرول ایک‘ ہائی سپیڈ ڈیزل  10.50 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نا مہ نگار)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ذرائع کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی جس میں  پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے تاہم قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے آج کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ ستمبر سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن