شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔