• news

وزیرا علی بلوچستان کیخلاف 16اپوزیشن ارکان نے تحریک عدم اعتماد  جمع کرادی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات 9بجکر 15منٹ پر بی این پی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے ارکان صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو، ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ کے ہمراہ متحدہ اپوزیشن کے 16ارکان کے دستخط سے عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے۔ متن میں کہا گیا نے کہ گزشتہ تین سال میں جا م کمال خان کی خراب  کارکردگی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی، بدامنی، بے روزگاری اور اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ غیر منصفانہ، عدم مساوات اور متعصبانہ ترقیاتی بجٹ پیش کئے۔  بلوچستان میں قتل، اغوا، چوری، ڈکیتی اور دہشت گردی کے باعث عوام ہر روز سراپا احتجاج ہیں اور شدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے جام کمال نے  وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی حقوق کے مسائل پر انتہائی غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا جس سے صوبہ میں بجلی، گیس، پانی اور شدید معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ آپ نے  آئینی اور قانونی اقدام اٹھایا ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ نصیر شاہوانی نے کہا سات روز میں اجلاس بلایا جائے۔ نمبر پورے، عدم والے دن شو کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن