افغان فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی خاندانوں سمیت پاکستان پہنچ گئیں
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)افغان ویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑی خاندانوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں ۔ افغان خواتین ٹیم نے طورخم امیگریشن میں دستاویزات کا اندراج کرایا ہے ۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا نمائندہ افغان ٹیم کو لینے کیلئے موجود تھا ۔ افغان ٹیم کو خاندانوں سمیت سکیورٹی میں پشاور بھیج دیا گیا ۔