محمد حفیظ کی تلخیاں بْھلا کر رمیز راجہ کو مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپرٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ماضی کی تلخیاں بْھلا کر رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی ہے۔محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے پر بہت مبارک ہو۔یاد رہے کہ ماضی میں رمیز راجہ اور محمد حفیظ میں کافی تلخیاں رہ چکی ہیں۔