ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا:رمیز راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہاہے کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔انہوں نے پیغامات بھیجنے اورنیک خواہشات رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو بڑوں کی ملاقات ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے مستقبل کے بارے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے دریافت کیا ، وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام کا خواہش مند ہوں۔ وسیم خان کی خواہش پر رمیز راجہ نے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا اور جواب دیا کہ چیزوں کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ دیں۔انہوں نے کہا کہ فوری فیصلے نہیں کرنا چاہتا ، پہلے معاملات کا جائزہ لوں گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا پی سی بی کے ساتھ معاہدہ فروری 2022ء میں ختم ہو رہا ہے اور سابق چیئرمین احسان مانی نے وسیم خان کے معاہدے کی توسیع نئے چیئرمین کے اختیار میں دیدی تھی۔