معیشت کرپشن کا شکار ‘ حکمرانوں نے قوم کو دھوکا دیا: ذیشان پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز نے کہا ہے کہ تبدیلی کا خواب بکھر گیا ہے تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے، معیشت کرپشن کا شکار ہے، حکمرانوں نے قدم قدم پر قوم سے دھوکا کیا، پی ڈی ایم نے دوبارہ متحرک ہو کر حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں، حکمرانوں پر واضح ہوگیا ہے کہ اب قوم انہیں مزید برداشت نہیں کرے گی، صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں ذیشان پرویز نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعوی کرنیوالے ملک میں بے حیائی، بے راہ روی کو نہیں روک سکے بچوں اور خواتین پر ظلم بڑھ گیا ہے، بے روزگاری مہنگائی لاقانونیت سے لوگ تنگ آگئے ہیں اداروں میں مداخلت بڑھ گئی ہے سی پیک گیم چینجر ہے جس سے ملک کے تمام علاقوں کو مستفید کرنے کی بجائے اس پراجیکٹ کو رول بیک کرنے کی سازش ہورہی ہے جس میں حکمران پیش پیش ہیں، نواز لیگ کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت تباہ حال ہے ۔