• news

ملک میں مہنگائی سے عوام شدید پریشان  ہیں :چوہدری ریاض 

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری ریاض ورک نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہے اور کاروباری مندی کے باعث مارکیٹوںمیں ہو کا عالم ہے بزنس مین کمیونٹی غیر یقینی حالات کا شکار ہیں معیشت کی مضبوطی کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نا اہلی کی تصویر ہیں جن سے معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن نہیں (ن) لیگ کے دور اقتدار کی معاشی پالیسیوں کو جاری رکھا جاتا تو آج ملک معاشی طور پر فعال ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ریاض، چوہدری شاہد محمود اور چوہدری شعیب بابر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن