یوتھ ونگ وزیر اعظم عمران خان کا مضبوط بازو ہے:ملک اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی گراس روٹ لیول پر ایک بہت بڑی تبدیلی کی بنیاد ہے جس کے اثرات بلدیاتی انتخابات پر بڑے مثبت و تعمیری مرتب ہوں گے جن میں نوجوان بھی بھرپور حصہ لیں گے، یوتھ ونگ وزیر اعظم عمران خان کا ایک مضبوط بازو ہے جو نئے پاکستان کی تکمیل کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، ملک اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی سرمایہ کے محافظ ہیں۔