خانقاہی نظام نے امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خانقاہی نظام نے معاشرے کو امن و محبت اور رواداری کا پیغام دیا ہے،استحکام پاکستان کیلئے اہل تصوف کے نظریہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوگا،نفرتوں کے سوداگروں کو متحد ہو کر شکست دینا ہوگی،اولیاء کرام نے نفرتوں کو مٹا کر انسانیت کو باہم شیر و شکر کردیاشریعت و طریقت کی پاسداری سے نفرتوں کی دیواریں محبتوں کی فضاؤں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔صوفیاء کرام کے انداز تبلیغ کو اختیار کرتے ہوئے مخلوق خدا کی راہنمائی کا فریضہ انجام دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تصوف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔