سلیم بٹ ایشیا ٹینٹ والے اور ابوبکر بٹ فائونڈر اتحاد سے آملے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محمد سلیم بٹ ایشیا ٹینٹ والے اور ابوبکر بٹ چیئرمین ہم خیال گروپ نے اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،محمد سلیم بٹ اور چیئرمین ہم خیال گروپ ابوبکر بٹ کی طرف سے فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ رہنمائوںکے اعزاز میں عشائیہ ،تقریب میں فائونڈر اتحاد گولڈن گروپ کے قائدین رانا ناصر محمود،سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن،حاجی عاصم انیس،عطا فرید چوہدری غلام حسین جج، سمیع اللہ نعیم،ظفر اقبال ڈار،شاہد محمود بٹ،مہر محمد طارق،چوہدری محمد یوسف ودیگر سمیت تاجروں کی کثیر تعداد کی شرکت، تقریب چیئرمین فانڈر اتحاد گولڈن گروپ رانا ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ رجیم نے اپنے ادوار میں صرف اپنی ذاتی کاموں کو ترجیح دی اور چیمبر میں عہدے اپنے رشتہ داروں اورقریبی رفقامیں میرٹ کے برعکس تقسیم کئے، اس سفارشی کلچر نے ادارہ کو تباہ کیا، مخا لفین جھو ٹ ،بغض،حسد کی بجائے کا رکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ کریں، ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اصولوں پر سودے بازی کی بجائے کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے ہر محاذ پر جدوجہد کی ہے ،سابقہ چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 18اور 20ستمبر کو ذاتی مفادات حاصل کرنیوالے اور سفارشی کلچر کو پروان چڑھانے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،شیخ عامر رحمن نے مزید کہا کہ وہ جو کہتے تھے 2018میں کہ یہ تو گولڈن چوزے ہیں میں ان کو آج بتانا چاہتا ہوں کہ اب ہم گولڈن چوزے نہیں رہے سیل ککر بن گئے ہیں اور تم سب کو 18اور 20ستمبر کو چونچیں مار مار کر لہو لہان کر دیں گے ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔