کاہنہ، ریڑھی بانوں کو تنگ کیا جانے لگا،معاشی قتل بند کرنے کا مطالبہ
کاہنہ (نامہ نگار )چند ماہ سے سبزی ،پھل فروش اوردیگر کھانے پینے کی اشیا ء فروخت کرنے والے غریب ریڑھی بانوں کا معاشی قتل جاری ہے ۔تجاوزات کی آڑ میں نشتر ٹائون انتظامیہ ریڑھی بانوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔رشوت نہ ملنے پر ریڑھی اُٹھانا سراسر زیادتی ہے ۔حکومت کوئی جگہ مقرر کرے جہاں ہم آسانی سے اپنا کاروبار کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار ریڑھی بانوں منیر،قیوم،جاوید،عمران،مولوی صدیق،عبادوغیرہ نے اپنے بیان میں کیا۔